نیشنل

ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک خراب _ آئی سی یو میں زیر علاج

نئی دہلی _ اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر اور سماج وادی پارٹی کے بانی  ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں ایک خانگی ہاسپٹل  میں شریک کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور انہیں دہلی کے قریب گڑ گاؤں کے ایک میدنتا ہاسپٹل  میں داخل کر ایا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ انہیں پیشاب میں انفکیشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ فی الحال وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ملائم سنگھ یادو کے فرزند اکھلیش یادو سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے والد کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی

متعلقہ خبریں

Back to top button