نیشنل

پنجاب کے ایک ملٹری اسٹیشن پر فائرنگ ، 4 افراد ہلاک

بھٹنڈہ ، 12 اپریل (اردولیکس ڈیسک) پنجاب کے باتھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر چہارشنبہ کی علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراس ہلاک ہو گئے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ فوجی اسٹیشن کے اندر صبح تقریباً 4.35 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے انہوں نے بتایا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے کسی بھی شخص کو علاقے میں آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button