جرائم و حادثات

حیدرآباد۔روحانی علاج کے نام پر دلہن کو ہوس کا شکار بنانے والا نقلی بابا گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کی بالا نگر پولیس نے روحانی علاج کا جھانسہ دے کر ایک نئی نویلی دلہن کے ساتھ گندی حرکت کرنے والے نقلی بابا کو گرفتارکر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم مظہر نے متاثرہ خاتون کے سسرال والوں سے گزشتہ (2) سال سے واقف تھا کیونکہ وہ انہیں پہلے یونی دوائیاں دیا کرتا تھا۔

 

 

متاثرہ خاتون کی شادی 09.06.2023 کو ہوئی تھی اور اس نے اپنی والدہ کے گھر جانے کے دوران اپنی خرابی کی شکایت کی تھی، پھر اس کی والدہ اسے برکت پورہ کے ایک مرشد کے پاس لے گئیں اور روحانی علاج کروایا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوئی۔

 

 

اس کے بعد متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے گھر تالاب کٹہ، بھوانی نگر واپس آئی۔ متاثرہ نے اپنی صحت کے بارے میں اپنے شوہر اور ساس کو اطلاع دی، متاثرہ خاتون کے سسرال والے جو کہ توہم پرست بھی ہیں متاثرہ کو ملزم مظہر خان کے پاس روحانی علاج کیلئے لے گئے۔

 

 

ملزم پہلے متاثرہ کے شوہر کے گھر گیا اور اس نے متاثرہ خاتون سے اپنی ہوس پوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے دھوکہ دہی سے بتایا کہ متاثرہ خاتون (05) شیطانوں کے قبضے میں ہے اور اسے علاج کی ضرورت ہے۔ اس نے متاثرہ کو اس کے گھر آنے کو کہا۔

 

 

ملزم کی بات پر یقین کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا شوہر اور سسرالی رشتے دار جولائی 2023 کے پہلے ہفتے میں خاتون کو نقلی بابا کے گھر لے گئے جہاں علاج کے نام پر بابا نے متاثرہ خاتون کے شوہر کو وہاں سے بھجوادیا

 

 

اور تنہائی میں علاج کے بہانے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ملزم نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی کہ کمرے میں جو کچھ  ہوا اگر اس نے ظاہر کیا تو اس کے گھر کے تمام افراد ہلاک ہو جائیں گے۔ بعد ازاں خاتون نے یہ بات اپنے گھر والوں کو بتائی اور وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button