ایجوکیشن

تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے نتائج مایوس کن رہے _ پیپر 2 میں صرف 15 فیصد امیدوار کامیاب

حیدرآباد _ 27 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں ٹیچر اہلیتی ٹسٹ ٹیٹ امتحان کے نتائج جاری کردئے گئے ۔ امیدوار سرکاری ویب سائٹ https://tstet.cgg.gov.in/ پر نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔

تلنگانہ ٹیٹ امتحان کا نتیجہ انتہائی ناقص رہا ۔ پیپر-1 کے لیے 2.23 لاکھ امیدواروں نے امتحان لکھا جن میں 82489 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس طرح پیپر 1 میں کامیابی کا تناسب  36 اعشاریہ 89 فیصد رہا اور پیپر-2 کے لیے 1.90 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی جس میں صرف 29073 امیدوار کوالیفائی قرار دئے گئے اس میں کامیابی کا تناسب 15 اعشاریہ 30 فیصد رہا ۔ امتحانات 15 ستمبر کو ہوئے تھے اور ٹیٹ پرائمری کی 20 ستمبر کو جاری کی گئی تھی۔ امیدواروں سے 23 ستمبر تک اعتراضات وصول کر لیے گئے۔ آج نتائج کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button