جرائم و حادثات

اے ٹی ایم مشین کاٹ کر 10 لاکھ لوٹ لیے گئے۔ ضلع نظام آباد میں پوچم پہاڑ کے قریب واردات

نظام آباد: ضلع نظام آباد میں نیشنل ہائی وے پر ایک اے ٹی ایم سے لاکھوں پر لوٹ لیے گئے۔یہ واقعہ پوچم پہاڑ کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پر کل رات پیش آیا۔

 

ایس بی ائی کے اے ٹی ایم میں سارقین داخل ہوئے اور انہوں نے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا اس کے بعد اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر سے کاٹ دیا گیا۔

 

سارقین اس اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس وہاں پہنچ گئی اور اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button