جرائم و حادثات

کریم نگرمیں دن دہاڑے 15 لاکھ لوٹ لئے گئے

کریم نگر: ریاست تلنگانہ کے مستقرکریم نگرمیں دن دہاڑے 15 لاکھ روپئے لوٹ لینے کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق آج دو افراد کریم نگرکلکٹریٹ کے احاطہ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے 15 لاکھ روپئےنکال کرموٹرسائیکل پرجارہے تھےکہ ان کا دوسری گاڑی پرتعاقب کرکے رقم چھین لی گئی۔ یہ واقعہ قریب 11 بجکر 45 منٹ پرپیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ راما گیری چندرا شیکھرنامی شخص ریڈی مکس پلانٹ کا اونرہے اوراس نے یہ رقم ورکرس کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے منگوائی تھی جو لوٹ لی گئی۔ رقم لوٹ لینے کی شکایت کریم نگرٹو ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گئی ہے۔ پولیس نے مقام واقعہ پرنصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرلیا اورلٹیروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button