این آر آئی

“لیبر ڈے” پر IISR مین ایک منفرد پروگرام

ریاض ۔ کے این واصف

یکم دنیا بھر “یوم محنت کش” (لیبر ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض (بوائز) کے طلباء (6th to 8th)نے لیبر ڈے پر ایک منفرد پروگرام پیش کیا۔ طلباء نے اپنی جانب سے تحائف جمع کئے اور اس میں ٹیچرز نے بھی تعاون کیا۔ یہ سارے گفٹ اسکول میں کام کرنے والے تقریباً پچاس بلوکالر اسٹاف کو ایک باضابطہ پروگرام میں پیش کئے جس پر ان اسٹاف ممبرز نے مسرت کا اظہار کیا اور طلباء کے اس خیر سگالی جذبہ کی ستائش کی۔

 

اس موقع پر اسکول کی پرنسپل مسز میرا رحمان، سوپروائزرز اور ٹیچرز نے لیبر ڈے کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ اور طلباء کی ستائش کی۔لیبر ڈے کی مناسبت سے طلباء نے اسکول کی سینئر ٹیچر مسز فائزہ سلطان کے لکھے skit کو بہت ہی خوبصورت انداز مین پیش کیا۔ مسز فائزہ ہمیشہ بہترین skits لکھتی ہیں جو اسکول ڈیز اور ہندوستان کے قومی دن اور دیگر موقع پر انڈین ایمبیسی ریاض میں پیش کئے جاتے اور پسند کئے جاتے ہیں

 

طلباء نے اس پر دلچسپ کلچرل آئٹمز بھی پیش کئے۔
اس پروگرام کا مقصد بچون مین مدد کرنے کا جذبہ پیداکرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button