نیشنل

ہندوستان میں بچپن کی شادیوں کے خلاف مرکزی حکومت کی خصوصی مہم شروع

نئی دہلی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے آج سے ملک بھر میں بچپن کی شادیوں سے متعلق قومی سطح کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

 

مرکزی وزیر انّا پورنا دیوی نے آج نئی دلی میں بال وِواہ مُکت بھارت کے لیے قومی مہم شروع کی۔ حکومت کے مطابق اِس پروگرام کا بنیادی مقصد ہندوستان کو بچپن کی شادی سے پاک ملک بنانا ہے۔ تقریب کے دوران وزیر موصوفہ نے چائلڈ میرج فری بھارت پورٹل کا آغاز بھی کیا۔

 

یہ آن لائن پلیٹ فارم مہم کے مقاصد جیسے عوامی بیداری، بچپن کی شادیاں روکنے اور اِن شادیوں کی مؤثررپورٹنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button