نیشنل

نالے سے نکلنے لگے اصلی نوٹ، لوٹنے کیلئے امڈ پڑا ہجوم۔ ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست بہارکے ایک نالے میں نوٹوں کے بنڈل پائے گئے جسے دیکھتے ہی لوگ حیرت زدہ رہ گئے اورنوٹ لوٹنے کیلئے نالے میں اترگئے۔ یہ واقعہ ریاست بہار کے روہتاس ضلع کا ہے جہاں ہفتہ کے روز مرادآباد گاؤں کے ایک نالے میں کرنسی نوٹ نظرآئے۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ رقم لوٹنے کیلئے نالے میں کود پڑے۔ ویڈیو میں انھیں نالے سے 2000 روپے، 500 روپے، 100 روپے اور 10 روپے کے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مقامی گاؤں والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صبح سویرے انہوں نے نالے کے اندر کرنسی نوٹوں سے بھرے تھیلے دیکھے۔ کچھ ہی دیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور وہ نوٹ لوٹنے لگے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوٹ اصلی تھے۔ ضلعی انتظامیہ اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ کرنسی نوٹ اصلی ہیں اور کس نے انہیں نالے میں پھینکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button