جنرل نیوز

رپورٹنگ کے دوران بہہ جانے والے جگتیال کے صحافی ضمیر کی والدہ کی مالی امداد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی نمائندگی۔جگتیال رکن اسمبلی ایم سنجے کمار نے 50 ہزار کا عطیہ دیا

حیدرآباد:تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی نمائندگی پر این ٹی وی رپورٹر مرحوم محمد ضمیر کی والدہ کو جگتیال رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے اپنی جانب سے 50 ہزار روپیے کا عطیہ دیا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل شدید بارش سے سیلاب زدہ علاقہ میں رپورٹنگ کرتے ہوے بہہ جانے والے محمد ضمیر کی موت واقع ہو گئی تھی۔

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال ضلعی باڈی جگتیال کی جانب سے اتوار کی شام منعقدہ کل ہند مشاعرہ کے موقع پر ایم ایل اے سنجے کمار نے مرحوم محمد ضمیر کی والدہ کو نقد رقم حوالے کیا۔

اس موقع پر بی آر یس پارٹی کے قایدین بھی موجود تھے۔قبل ازیں فیڈریشن کی ہی نمائندگی پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے محمد ضمیر کے پسماندگان میں چار لاکھ روپے پر مشتمل چیکس اور فکسڈ ڈپازٹ بانڈز بھی حوالہ کیے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button