جرائم و حادثات

نابالغ بچوں نے 5 سال کی بچی کو بنایا جنسی تشدد کا شکار۔ حیدرآباد میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: شہر کے سعیدآباد علاقہ میں منگل کے روز ایک 5 سالہ لڑکی کو تین نابالغ بچوں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سعید آباد میں اپنے والدین کے ساتھ رہنے والی متاثرہ لڑکی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ 16 سال، 11 سال اور 9 سال کے تین نابالغوں نے اسے اکیلا دیکھا ان تینوں نے کھیلنے کے بہانے لڑکی کو مبینہ طور پر ایک گھر کی چھت پر لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ کے گھر والے پولیس سے رجوع ہوئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں بچوں کو پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button