تلنگانہ

تلنگانہ کی میڈیکل طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کی رپورٹ پر اقلیتی کمیشن عدم مطمئین

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس)  تلنگانہ کے نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ عرشیہ انجم کی جاریہ سال مارچ میں ہماچل پردیش میں مشتبہ موت ہوگئی تھی جس پر تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے عرشیہ انجم جو ایم بی بی ایس کے آخری سال میں زیر تعلیم تھی، کی مشتبہ موت پر ڈائرکٹر جنرل پولیس شملہ سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع منڈی ہماچل پردیش، صدر شعبہ میڈیسن لال بہادر شاستری گورنمنٹ میڈیکل کالج ضلع منڈی ہماچل پردیش سے رپورٹس طلب کی تھی جس پر ان تمام نے کمیشن کو رپورٹ پیش کردی۔

 

صدرنشین اقلیتی کمیشن  طارق انصاری نے کہا کہ کمیشن کو ہاوز سرجن عرشیہ انجم کی پر اسرار موت کے بارے میں جو رپورٹس حاصل ہوئی ہیں وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس لئے مسلم ہاوز سر جن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے دو ماہر پروفیسرس سے ایم بی بی ایس سال آخر کی طالبہ عرشیہ کی رپورٹس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قطعی فیصلہ کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button