جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں بس الکٹرک پول سے ٹکرا گئی، مسافرین بال بچ گئے

جگتیال: ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک آر ٹی سی بس بے قابو ہو کر الکٹرک پول سے ٹکرانے کے بعد کھیتوں میں اتر گئی۔ یہ حادثہ ملا پور منڈل میں آج پیش آیا۔ حادثے میں بعض مسافرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

میٹ پلی ڈپو کی آر ٹی سی بس میٹ پلی سے خانہ پور کی سمت جا رہی تھی کہ موگلی پیٹ اور بوبلا پورم مواضعات کے درمیان ہائی وے پر بس مخالف سمت سے آنے والی بولیرو گاڑی کے بچانے کی کوشش میں الکٹرک پول سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد بس سڑک سے اتر گئی

 

جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت برقی سربراہی بند تھی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا، بس میں 30 مسافرین سوار تھے جن میں سے 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، انہیں علاج کے لیے میٹ پلی گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا

 

جن میں سے دونوں کی حالت تشویش نام بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button