نیشنل

کرناٹک کے غیر دستوری مسلم ریزرویشن کو بی جے پی نے ختم کردیا : امیت شاہ

بنگلورو _ 22 اپریل ( اردولیکس) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے  الزام لگایا کہ کانگریس نے کرناٹک میں مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن "غیر دستوری طریقے سے” فراہم کیا اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس ریزرویشن کو ختم کر دیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی جانب سے منعقدہ ایک میڈیا کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے مسلم ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے 4 فیصد ریزرویشن کو  مستحق افراد، او بی سی کو دئے ہیں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دستور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا کرنے پر انہوں نے کانگریس پارٹی پر تنقید کی۔

کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ جہاں تک سماجی نقطہ نظر سے انصاف کا تعلق ہے، کانگریس حکومت نے کرناٹک میں غیر دستوری طریقہ سے 4 فیصد مسلم ریزرویشن دیا تھا۔ یہ غیر دستوری تھا کیونکہ ہمارا دستور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کو منظور نہیں کرتا لیکن کرناٹک میں یہ رائج تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button