تلنگانہ

کاماریڈی میں عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں سابق وزیر محمد علی شبیر کی جانب سے عیدملاپ تقریب _ ضلع کلکٹر ‘ ضلع ایس پی اور اعلی عہدیداروں کی شرکت

کاماریڈی 22 اپریل ( اردولیکس) کاماریڈی میں عیدُلفطر بڑے پیمانے پر منائی گئی ۔  عیدگاہ قدیم میں سابق وزیر و سنیر کانگریسی قائد محمد علی شبیر نے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ آر ایس ایس اس ملک میں گنگاجمنی تہیزیب کو ختم کرکے اس ملک کے ٹکڑے کرناچارہی ہیے کانگریس مُلک کو جوڑنے کی بات کرتی  ہیے یہ لوگ گاندھی کو دشمن نتھورام گوڑسے کو بھگوان مان رہے ہیے انہوں نے کہاکہ کانگریس کے 4 فیصد تحفظات سے اس سال تلنگانہ سے 950 ڈاکٹر آندھراپردیش سے 600 ڈاکٹر بن رہیے ہیں جبکہ سارے ہندوستان میں صرف 100 ڈاکٹر بننے جا رہے ہیں انہوں اُمت مُسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں۔

نماز کے بعد محمد علی شبیر کو عید کی مبارک باد دینے قدیم عیدگاہ پر ضلع کلکٹر کاماریڈی جتیش پاٹل سپرٹینڈیٹ پولیس سرنیواس ریڈی ریاستی صدر اردو اکیڈمی ایم کے مجیب الدین، ایڈیشنل ایس پی اننانیا آر ڈی او کاماریڈی سرنیواس ریڈی عید گاہ قدیم پر سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر  کی  طرف سے شیرخورمہ پیش کیاگیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button