جرائم و حادثات

بہار پولیس کے تین جوانوں کی انسانیت کو شرما دینے والی حرکت _ سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی نعش کنال میں پھینک دی

پٹنہ _ 9 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) بہار کےمظفر پور کی پھکولی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تین جوانوں نے انسانیت کو شرما دینے والا کام  کیا ہے۔ پولیس جوانوں نے حاجی پور-مظفر پور قومی شاہراہ 22 پر حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اٹھا کر کنال میں پھینک دیا۔ پھر کسی نے پولیس والوں کی اس گھناؤنی حرکت کی ویڈیو بنا ڈالی۔ بہار کے بڑے شہروں میں سے ایک مظفر پور کا یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بہار پولیس کے غیر انسانی چہرے کو بے نقاب کرنے والا یہ ویڈیو ظاہر کرتا ہے کہ ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ صرف یونیفارم پہننے سے کوئی ذمہ دار نہیں بن جاتا۔ پولیس جوانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ صرف ان کا فرض ہے بلکہ وہ اپنے پورے محکمے کو رسوا کر رہے ہیں۔

 

سڑک حادثے کے بعد اس شخص کو ہاسپٹل لے جانے کے بجائے ان پولیس والوں نے اسے گھسیٹ کر کنال میں پھینک دیا۔ تاکہ انہیں کوئی اقدام نہ کرنا پڑے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

یہ ویڈیو فاکولی او پی علاقے کے دھودھی نہر کے پل کی ہے۔ جہاں وردی میں ملبوس لوگ حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو اٹھا کر پل سے نیچے پھینکتے نظر آتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والا شخص بری طرح زخمی دکھائی دے رہا ہے۔

پولیس والوں کو زخمی شخص کو اٹھا کر ہاسپٹل لے جانا چاہیے تھا۔ اگر وہ مر بھی جاتا تو اس کی شناخت ہونی چاہیے تھی۔ پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے تھا لیکن اپنی ڈیوٹی نہ نبھا کر پولیس والوں نے خاکی وردی اور اپنے پورے محکمے کو بدنام کیا۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا۔مظفر پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) راکیش کمار نے تین پولیس جوانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 

"ویڈیو کی جانچ کی گئی اور اسے اصلی پایا گیا۔ یہ واقعی افسوسناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا اور پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی۔ کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے اور ہوم گارڈ کے دو جوانوں کو برطرف کر دیا گیا ہے،

متعلقہ خبریں

Back to top button