جرائم و حادثات

تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر بال بال بچ گئے

کریم نگر _ 3 ستمبر ( اردولیکس ) تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ کریم نگر ضلع کے حضور آباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی نمائندگی کرنے والے ایٹالہ راجندر ایک کار میں سفر کر رہے تھے کہ بکروں کا ایک ریوڑ حضور آباد کے قریب  ان کے کار کے سامنے اچانک آگیا ۔ ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی۔ جس کے نتیجے میں ایٹالا راجندر کی گاڑی  ایسکارٹ گاڑی کو  ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ایٹالا  راجندر کی گاڑی کو  نقصان پہنچا۔ اس کے ساتھ ہی ایٹالہ راجندر دوسری گاڑی میں وہاں سے روانہ ہوگئے۔ یہ واقعہ مناکنڈور منڈل کے للیتا پور کے قریب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button