تنظیم “بہار کمیونٹی سرویس” کی سالانہ تقریب بعنوان “تعلیم اور آتما نربھرتا” کا انعقاد

کے این واصف
سماجی تنظیم بہار کمیونٹی سرویس ریاض نے بڑے پیمانے پر اپنی سالانہ تقریب بعنوان Education & Empowerment کا اہتمام کیا۔ BCS ریاض چیاپٹر کی یہ تقریب مین تعلیم کی اہمیت اور خودکفیل ہونے پر زور دیا گیا خصوصاُ بہار اور جھارکھنڈ کے پچھڑے ہوئے طبقات کے لئے۔
شارق بدر (IFS)کونسلر سفارتخانہ ہند ریاض نے بحیثیت مہمان خصوصی جبکہ آصف رمیز داؤدی نے بحیثیت مہمان عزازی شرکت کی۔ تقریب کے آغاز صدر BCS محفوظ الرحمان کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انھون نے گزشتہ برسوں میں تنظیم کی کارکردگی، حاصل ہوئی کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شارق بدر نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا بچون کا حق ہے۔ ماں باپ کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو ان حق دلانے میں ہر ممکن کوشش کرین۔ تحریک جگانے والے خطاب میں شارق بدر نے مزید کہا کہ بہتر سماج کی تشکیل مین تعلم کا اہم حصہ ہے اس مین والدین اور اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
تقریب کے مہمان اعزازی، ٹیلی ویژن کے معروف تعلیمی مشیر و تربیتی کنسلٹنٹ آصف رمیز داؤدی نے علم کی طاقت اور زندگی مین اس کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس تقریب کے انعقاد مین اہم حصہ ادا کرنے والے اراکین کی ٹیم مین عامر خوبرو، فیض عالم، وصی احمد، متین، شفیق الرحمان، شوکت علی، مشتاق احمد، اسد زمان، ایاز نثار، عبدالغفار، احتشام الحق اور عبدالرحمان شامل تھے۔
اس تقریب کے اسپانسرز مین فور برادرز، اڈوانس انٹگریٹڈ سیلوشن، ریاض Key ٹریڈنگ اور گلوبل ایجڈ شامل تھے۔ تنظیم نے مہمانان کو ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ BCS بہار اور جھارکھنڈ کے پچھڑے طبقات کو تعلیمی یافتہ بنانے، معاشی خود کفالت سماجی مساوات وغیرہ کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی۔