تلنگانہ

ادراہء ادب اسلامی ہند جگتیال و بزم اردو ادب کا شیخ ابراہیم علی حسن کنیڈاکی آمد پر خصوصی مشاعرہ

 

جگتیال۔۔ ادراہء ادب اسلامی ہند جگتیال و بزم اردو ادب جگتیال کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی جگتیال پر ایک عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔۔ اس مشاعرہ کی صدارت جگتیال کے بزرگ و کہنہ مشق شاعر جناب عظیم الدین راہی صاحب نے فرمائی ۔ جناب شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہءادب اسلامی ہند تلنگانہ ، جناب خواجہ لیاقت علی محسن صدر بزم اردو ادب جگتیال ، جناب مسیح الدین افسر سرپرست اعلیٰ مسلم سننٹرل کمیٹی جگتیال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مشاعرہ کا آغاز جناب عماد الدین عمیر صاحب کی قراءت کے زریعہ ہوا۔جناب محمد عارف صاحب نے نعت سنایء۔ اس مشاعرہ میں مہمان شعراء کرام جناب رحیم قمر نظام آباد،جناب لایق علی وارثی کریمنگر، جناب شیخ ابراہیم علی حسن کینیڈا اور میزبان شعراء کرام جناب مسیح الدین افسر ،لیاقت علی محسن، ظہیر خان، ٹیپیکل جگتیالی، شعیب الحق طالب، اور صدر مشاعرہ جناب عظیم الدین راہی صاحب نے اپنا کلام سنایا۔ جناب رحیم قمر اور شیخ ابراہیم علی حسن کینیڈا اور نظام آباد کے کہنہ مشق شاعر جناب رحیم قمر کو سامعین نے بار بار سنا اور بھر پور داد و تحسین سے نوازا۔شیخ اسحاق علی نے مشاعرہ کی نظامت بحسن وخوبی انجام دی۔ اس مشاعرہ میں سامعین کی‌کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Oplus_16908288

متعلقہ خبریں

Back to top button