نیشنل

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار ہیلی کاپٹر حادثہ میں بال بال بچ گئے

بنگلورو _ 2 مئی ( اردولیکس)؛کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔آج صبح پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد انتخابی مہم کے لئے وہ  بنگلورو سے ہیلی کاپٹر میں کولار کے لیے روانہ ہوئے۔ اس دوران خلا میں ایک چیل   100 فٹ کی بلندی سے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے  ہیلی کاپٹر کے سامنے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ ہوا کی رفتار سے دراڑیں بڑی ہو گئیں۔

 

تاہم پائلٹ نے خطرے کا پہلے ہی پتہ لگاتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس سے بڑا خطرہ ٹل گیا۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کا شیشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تمام بال بال بچ گئے۔ ڈی کے شیوکمار نے اس واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ میں ان کے ساتھی معمولی زخمی ہوگئے۔ تاہم تمام محفوظ ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button