نیشنل

بڑی خبر _ مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی ڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا

لکھنو _ 3 مئی  ( اردولیکس) مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی ڈیڑھ سال بعد جیل سے رہا ہوگئے ۔ آج شام مولانا کے وکیل اسامہ ندوی نے انھیں جیل کے باہر استقبال کیا۔ آلہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ سے ضمانت منظور ہونے کے تقریبا ایک مہینے کے بعد مولانا کلیم صدیقی کی جیل سے رہائی عمل میں آئی ۔

واضح رہے کہ تبدیلی مذہب کے کیس میں مبلغ اسلام مولانا کلیم صدیقی کو 5 اپریل کو مشروط ضمانت ملی تھی ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جیل میں مقید مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور کی تجی ۔اترپردیش کی اے ٹی ایس نے مولانا کلیم صدیق کو جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں میرٹھ سے ستمبر 2021 کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا کئی مرتبہ ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی تھی

مولانا کے وکیل اسامہ ندوی سوشل میڈیا پر ان کی جیل سے رہائی کی اطلاع دیتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ” الحمدللہ حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب جیل سے باہر آگئے ہیں، اس کامیابی پر مولانا مفتی ایڈوکیٹ اسامہ ادریس ندوی صاحب اور ان کی پوری قانونی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button