تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن کے نو تقرر کردہ چیرمین طارق انصاری اور ممبر محمد اطہر اللہ کی وزیر داخلہ سے ملاقات

عادل آباد۔6/مارچ(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا نے حیدرآباد میں وزیر داخلہ محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے نو تقرر کردہ اقلیتی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری اور عادل آباد سے تعلق رکھنے والے نو تقرر کردہ اقلیتی کمیشن کے رکن محمد اطہر اللہ کو رکن اسمبلی جوگورامنا نے وزیر داخلہ محمد محمود علی کی موجودگی میں شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی اور جوگورامنا نے بھی طارق انصاری اور محمد اطہر اللہ کو گلدستہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر عادل آباد بی آر ایس پارٹی کے ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button