جنرل نیوز

اوٹنور ایم پی ڈی او نے سلائی مشین ٹریننگ سنٹر کا کیا دورہ

عادل آباد۔6/مارچ(اردو لیکس)ضلع عادل آباد کے اوٹنور ایم پی ڈی او تروملا نے فقیر گٹہ،اوٹنور ٹاؤن میں سیلف ایمپلائیڈ 90 روزہ سلائی مشین ٹریننگ سنٹر کا معائنہ کیا۔حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔ تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں سے کہاکہ وہ آگاہ رہیں کہ یہ 90 دن کی تربیت ہے۔خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی،تنظیم کی جانب سے تربیتی مواد،نوٹ بک، قلم، تہبند (قمیض) 150 میٹر کپڑا تقسیم کیا گیا ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد سلائی مشین اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ٹریننگ کے بعد بتایا کہ اگر حکومت کی طرف سے کوئی اسکیم آنی ہے تو خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔اوٹنور کے ای او شنکر این اے سی انسپکٹر نکت فرہیم، سماجی کارکن امجد خان اور دیگر نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button