جرائم و حادثات

حیدرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج کے 10 طلبہ ریگنگ کے الزام میں معطل

حیدرآباد _ 11 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج کے 10 طلبہ کو ریگنگ میں ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا۔ڈی ایم ای ڈاکٹر رمیش ریڈی نے خبردار کیا کہ اگر میڈیکل کالجس میں ریگنگ کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ گاندھی میڈیکل کالج میں جونیئرز کے ساتھ ریگنگ کرنے والے 10 سینئر طلبہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

 

جب اینٹی ریگنگ سیل کو اطلاع ملی کہ سینئرس کی جانب سے جونیرس کو ہراساں کیا جا رہا ہے تو واقعہ کی انکوائری کی گئی تو پتہ چلا کہ 10 سینئرز ریگنگ میں ملوث ہیں۔ جس کی وجہ سے ان  طلبہ کو کالج اور ہاسٹلز سے ایک سال کے لیے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

اینٹی ریگنگ ریگولیشنز کے مطابق کارروائیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست بھر کے میڈیکل کالجوں میں ریگنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایسے واقعات میں حکام اور ریگنگ سیلز کو فوری طور پر مطلع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button