جرائم و حادثات

سسر نے بہو کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ

جگتیال _ یکم مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک سسر نے اپنی بہو کا گلا کاٹ کر انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ جگتیال ضلع کے سارنگاپور منڈل کے ریچاپلی میں چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق راجا ریڈی نامی شخص کا بیٹا تروپتی ریڈی دبئی میں روزگار کے لئے گیا تھا تروپتی ریڈی کی بیوی مونیکا اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سسرالی مکان کے قریب کرایہ کے مکان میں رھ رہی تھی اس دوران مونیکا کے سسر راجا ریڈی کو اس کے کردار پر شک ہونے لگا اور اسے شک ہورہا تھا کہ اس کی بہو کے کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اسی شک میں راجا ریڈی نے آج صبح اچانک مونیکا کے گھر پہنچا اور اس نے تیز دھار چاقو سے بہو کا گلا کاٹ دیا۔

 

چینخ و پکار پر پڑوسی جمع ہوگئے۔ اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس وہاں پہنچ گئی اور راجا ریڈی کو حراست میں لیتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button