انٹر نیشنل

عازمین حج کے قافلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچنے لگے۔ تلنگانہ کے دو قافلوں کی مدینہ آمد

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حج سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز یکم ذی القعدہ سے ہو گیا۔مکہ مکرمہ پہنچنے والے عازمین حج کے قافلے مسجد الحرام میں عمرہ ادا کررہے ہیں اور مدینہ منورہ آنے

 

والے عازمین نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔ ریاست تلنگانہ کے دو قافلے مدینہ منورہ پہنچے۔ حسب سابق پہلے مدینہ پہنچنے والے قافلے تکمیل زیارہ کے حج ادا کریں گے اور ادائیگی حج وہیں سے وطن لوٹیں گے۔

 

اس سال سعودی حکومت کی جانب سے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل سے ہی “پرمٹ” کے بغیر مکہ مکرمہ جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔عازمین حج کی آمد کے موقع پر مسجد الحرام میں بہت کم تعداد میں عازمین نے انتہائی آرام و سکون سے عمرہ ادا کیا۔

 

وزارت داخلہ کی جانب سے “مکہ پرمٹ” کی پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ شہر مقدس کی حدود میں واقع چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی اہلکار مکہ پرمٹ کے بغیرکسی کو جانے نہیں دیتے۔

 

مکہ پرمٹ کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آرام سے اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد الحرام میں گزار سکیں اورشہر میں اژدھام بھی نہ ہو۔

 

سعودی وزارت داخلہ نے بیرون ممالک سے عمرہ ویزے پر آنے والوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ 29 اپریل 2025 تک اپنے ملکوں کو روانہ ہوجائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button