جرائم و حادثات

عادل آباد کے رحمان اور اشونی کے سنسنی خیز قتل واقعہ کی وجہ ناجائز تعلقات _ شوہر سمیت چار ملزمین کی شناخت _ ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس

عادل آباد _ 2 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد میں دو دن قبل پیش آئے رحمان اور اشونی کے سنسنی خیز قتل واقعہ میں ملوث چار افراد کی پولیس کی شناخت کرلی ہے جن میں اہم ملزم رمیش کو پولیس گرفتار کرلیا۔جو متوفی اشونی کا شوہر بتایا گیا ہے جبکہ ٹین ملزمین فرار ہیں جن میں سواپنا، وینکٹیش اور شیلا مفرور بتائے گئے ہیں جو مہلوک اشونی کی دو نند اور نندائی ہیں

ضلع ایس پی نے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناجائز تعلقات قتل کی وجہ ہے اشونی کی شادی 12 سال قبل رمیش کے ساتھ ہوئی تھی اور انھیں 8 سال کا بیٹا اور 4 سال کی بیٹی بھی ہے گزشتہ چند ماہ سے اشونی نے رحمان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے اس کا شوہر رمیش کو علم ہوگیا تھا اور دونوں میں اس مسلہ پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور وہ تین ماہ سے اپنے والد کے پاس رھ رہی تھی 28 مارچ کو رمیش نے اشونی اور رحمان کا تعاقب کیا اور انھیں گوڑی ہتنور کے پاس کھیتوں میں پا کر اپنی دو بہنوں اور بہنوئی کو طلب کرتے ہوئے ان کی مدد سے اشونی اور رحمان کا بے دردی سے قتل کردیا۔

متعلقہ خبر 

شادی شدہ خاتون اورلڑکے کا قتل _ دونوں کا عادل آباد سے تعلق _ نعشیں کھیتوں سے دستیاب

متعلقہ خبریں

Back to top button