جرائم و حادثات

چاکلیٹ میں چھپا کر لایا گیا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پر پکڑا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے کسٹمز کے حکام نے آر جی آئی ایرپورٹ پر 269 گرام سونا ضبط کیا ہے۔ دو مرد مسافروں نے 16.5 لاکھ روپئے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔  حیدرآباد کسٹمز کے حکام نے چاکلیٹ کے اندر سونا چھپانے کے انتہائی منفرد طریقہ کار کی نشاندہی کی گئی اور اسے بے نقاب کیا گیا۔ حیدرآباد کسٹمز کی کسٹمز ایئر انٹیلی جنس ٹیم نے دو مرد مسافروں کو روک لیا ہے جو دبئی سے پرواز نمبر EK-526 کے ذریعے پہنچے تھے۔سامان کی  کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ چاکلیٹ کے اندر سونا چھپا کر لایا گیاتھا۔ یہ سونا ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button