تلنگانہ

حیدرآباد میں 144 سکشن نافذ

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد میں سکشن 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس سی وی آنند کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 27 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 28 نومبر کی شام 6 بجے تک شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر امتناع عائد ہے۔

 

اسی طرح اس دوران جلوس، دھرنا، ریالی اور جلسہ منعقد کرنے کی حیدرآباد اور سکندرآباد میں اجازت نہیں رہے گی۔ پولیس کے مطابق بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا 2023 قانون کی دفعہ 163 کے تحت یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں جسے سابق میں سیکشن 144 کہا جاتا تھا۔ امتناعی احکامات کے دوران صرف

 

اندرا پارک پر دھرنا اور احتجاج کی اجازت رہے گی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button