این آر آئی

ٹوسٹ ماسٹرز کی جانب سے ریاض میں صحافی ایم اے ماجد کا خیرمقدم

ریاض ۔ کے این واصف

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے معروف صحافی ایم اے ماجد کے اعزاز میں ایک پراثر خیرمقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ ایم اے ماجد ان دنوں سعودی عرب کے نجی دورے پر ہیں۔ اس تقریب میں حیدرآباد کے دو اور صحافی ڈاکٹر آصف علی، گلوبل پریسیڈنٹ IJFF اور نعیم غوری ایگزیکٹیو ایڈیٹر “بھارت سما چار”بھی شریک محفل رہے۔

 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اس خصوصی اجلاس کی صدارت کلب کے صدر کے این واصف نے کی۔ کلب کے سابق صدر محمد سیف الدین نے اجلاس کی نظامت کی۔ سیف نے اپنے ابتدائی خیر مقدمی کلمات کی بعد حیدرآباد سے آئے مہمانان کا تعارف بھی پیش کیا۔ ٹوسٹ ماسٹرز کی روایت کے مطابق سارجنٹ @ آرم کوثر نسیم نے اجلاس کو آڈر میں لایا۔ کلب کے خازن سید عبد الحامد کی قراءت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ سابق صدر ڈاکٹر سعید محی الدین نے کلب کا تعارف پیش کیا اور کلب کی سرگرمیون پر روشنی ڈالی۔ کے این واصف نے ایم اے ماجد کا تعارفی خاکہ پیش کیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی ایم اے ماجد نے کہا کہ 2024 کا الیکشن ہندوستان کی سیکولر طاقتوں کے لئے ایک انتباہ ہے۔ ان کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی سالمیت، دستور اور جمہوری نظام کو بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔ نیز ملک میں ناانصافیوں سے جوجھ رہے طبقات انصاف کے حصول کے لئے اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کرین۔ TV 4 کے ایڈیٹر / ڈائریکٹر ماجد نے کہا کہ مسلمان CAA/NRC سے اس قدر خوفزدہ نہ ہوں بلکہ ہمت و حوصلہ رکھیں۔ اپنے دستاویزات کو درست اور مکمل کریں۔ انھوں نے این آر آئیز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق حاصل کرنے کی کوشش کرین۔ تاکہ وہ اپنے متعلقہ سفارتخانے کے ذریعہ حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ اس سے این آر آئیز کی اہمیت بڑھے گی اور ان کے مسائل بھی حل ہونگے۔ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے سربراہ ماجد نے بتایا کہ خلیجی ممالک میں رہتے ہوئے صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں مینی شامل کیا جائے گا۔

 

انھوں نے اہل اردو سے اپیل کی کہ وہ اپنی نئی نسل میں اردو منتقل کرنے کی سعی کریں۔ ماجد این آر آئیز سے کہا کہ مستحق مسلم طلباء کی مدد کریں یہ کار خیر بھی ہے اور ثواب جاریہ بھی۔ اس موقع پر ماجد صاحب کو تہنیت پیش کی گئی۔ ریاض کے دورے پر آئے صحافی نعیم غوری کے ہاتھون بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی جانب سے ماجد صاحب کو یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا اور شال پوشی کی گئی۔

 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اس خصوصی اجلاس مین مختلف سماجی تنظیمون کے نمائندے، ٹوسٹ ماسٹرز اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب صدر (تعلیم) سید عتیق احمد کے ہدیہ تشکر پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button