نیشنل

لوجہاد پر نوجوان کرکٹر یش دیال کا متنازعہ پوسٹ _ صارفین کی برہمی کے بعد ، پوسٹ ڈیلیٹ کردیا اور مانگ لی معافی

حیدرآباد _ 5 جون ( اردولیکس ڈیسک) دہلی میں چند دن قبل ساحل نامی نوجوان کی جانب سے ساکشی نامی 16 سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کردینے کے واقعہ کو  جہاں سوشل میڈیا میں بعض فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے اسے لوجہاد قرار دے رہے ہیں وہیں گجرات ٹائٹنز کے نوجوان بولر ‘یش دیال’ نے بھی اس قتل کا حوالہ دیتے ہوئے ‘لو جہاد’ کے نام سے ایک متنازعہ کارٹون پوسٹ کی۔

یش دیال کی اس متنازعہ پوسٹ کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا جس کے بعد وہ انسٹاگرام سے اپنا پوسٹ ڈیلیٹ کردیا اور معافی بھی مانگی۔

 

 

یش دیال کی انسٹا پوسٹ میں تصویرکےساتھ اس طرح کے الفاظ درج ہیں.. ‘کوئی لو جہاد نہیں ہے، یہ سب جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔ میں واقعی تم سے پیار کرتا ہوں۔مسلم شباہت  رکھنے والا ایک شخص محبت میں مبتلا ہونے کا بہانہ کرتا ہے اور آنکھوں پر پٹی باندھی ایک نوجوان عورت کو اپنے پیچھے چاقو تھامے ہوئے محبت کا پیشکش کرتا ہے۔ اس کے  جواب خاتون کہتی ہے کہ ‘میں جانتی ہوں کہ آپ ایسے شخص نہیں ہیں عبدل۔ میں تم پر اندھا بھروسہ کرتی ہوں..” اس کے بعد وہ شخص اس کا  قتل کردیتا ہے

 

اس پوسٹ کے متنازعہ ہونے کے بعد یش دیال نے نہ صرف اسے ڈیلیٹ کر دیا بلکہ معافی مانگتے ہوئے ایک اور پوسٹ بھی کر دی۔ ’’معاف کیجئے گا سب۔ پچھلی پوسٹ نے غلطی سے ایسا کیا۔ مجھے معاشرے میں ہر مذہب کا احترام ہے۔ برائے مہربانی نفرت نہ پھیلائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button