ایجوکیشن

گورنمنٹ جونیرکالج نارائن پیٹ میں انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز : پرنسپل پرتاپ ریڈی

نارائن پیٹ: 05 جون (اردو لیکس) پرنسپل مسٹر پرتاپ ریڈی کے پریس نوٹ کے بموجب گورنمنٹ جونیرکالج نارائن پیٹ میں انٹر میڈیٹ سال اول کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ایسے طلباء وطالبات جو دسویں جماعت کامیاب کرچکے ہوں اپنے اسنادات کے ساتھ کالج کے اوقات میں داخلہ لے سکتے ہیں

 

انہوں نے بتایا کہ کالج میں اردو ، تلگو اور انگریزی میڈیم ذریعہ تعلیم کے ساتھ ایم پی سی ؛ بی پی سی ؛ ایچ ای سی اور سی ای سی گروپس ہیں جس میں مضموب واری تمام لیکچررس موجود ہیں۔ کالج میں داخلہ ، درسی کتب مفت فراہم کئے جاتے ہیں علاوہ ازیں اسکالر شپس ‘ بس پاس اور ہاسٹل ودیگر سہولیات بھی ہیں انہوں نے اولیائے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں داخلہ دلوائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button