تلنگانہ

گستاخ راجہ سنگھ کی گرفتاری کا معاملہ۔ حیدرآباد پولیس ہائیکورٹ سے رجوع

حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کوریمانڈ پر دینے کے معاملہ میں حیدرآباد پولیس ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ پولیس نے نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ شان رسالت صلعم میں گستاخی پرراجہ سنگھ کو دو روز قبل پولیس نے گرفتارکرکے مجسٹریٹ کے اجلاس میں پیش کیا تھا، مجسٹریٹ نے اسے 14 دن تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دے دیا تھا جس کے ساتھ ہی راجہ سنگھ کے وکیل نے ایک درخواست ضمانت داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری سے قبل رکن اسمبلی کو نوٹس نہیں دی گئی جس کے بعد مجسٹریٹ نے اس کی درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔ تازہ طورپرپولیس نے جہاں راجہ سنگھ کونوٹس جاری کی ہے وہیں دوسری طرح عدالت سے بھی رجوع ہوئی تاکہ اس کی گرفتاری کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button