جنرل نیوز

ملک کی آزادی کا 75 سالہ جشن۔ رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی کےہاتھوں گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل بھینسیہ کےمریضوں میں مٹھائی اورپھلوں کی تقسیم

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان )تلنگانہ حکومت کی جانب سے ملک کی آزدی کے 75 سال مکمل ہونے پر تلنگانہ چیف منسڑ کے سی آر نے ریاست بھر میں دوہفتوں تک” سوتنترابھارت وجروتسوا” تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی تقریب کے ایک حصہ کےطورپرآج بھینیہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل میں رکن اسمبلی مدہول جی وٹھل ریڈی نے تمام وارڈس کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں میں مٹھائی اورپھلوں کی تقسیم عمل میں لائی۔اس موقع پرانہوں نے مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہاسپیٹل میں دی جارہی تمام ترسہولتوں کا جائزہ حاصل کیا۔بعدازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسڑ کے سی آر کی جانب سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ریاست بھر میں آزادی کی گولڈن تقریب سوتنترا بھارت وجروتسوا 2 اگسٹ تا 22ا گسٹ تک منائی جارہی ہے تاکہ ہندوستان کی آزادی میں اپنی جانوں کی پراوہ نہ کیے بغیرملک کی آزادی کےلیے برطانوی حکومت سے ہندوستان کو آزاد کرنےکےلیے اپنی جانیں قربان کرنے والے ان عظیم مجاہدین آزادی کےتعلق سے عوام میں شعورلانے کےلیے ریاست بھرکےاضلاع۔منڈلوں۔گاوں تمام مقامات پر پندرہ روزہ مختلف تقریبات انجام دیے جارہیے ہیں۔

آج اسی ضمن میں گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل بھینیہ میں مریضوں پھلوں کی تقسیم کی گئی۔اس موقع پرگورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرکاشی ناتھ۔بھینسیہ آرڈی او لوکیشورراو۔بھینسیہ میونسپل کمشنرایم اے علیم۔ایریا ہاسپیٹل ڈاکڑ پراشانت ۔بھینسہ ٹی آرایس پارٹی ٹاون صدرمحمدفاروق احمدصدیقی۔زرعی مارکیٹ کمیٹی وائیس چیرمین سیدآصف۔سیدعلی ہاشمی کےعلاوہ ہاسپیٹل عملہ جن میں شیخ کریم ایریا ہاسپیٹل ایکسرے ٹیکنیشن ۔سوریش لیب ٹیکنیشن کےعلاوہ دیگر موجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button