تلنگانہ

تلنگانہ ڈجیٹل میڈیا اداروں کے اسوسی ایشن کی تشکیل۔ میڈیا نمائندوں کیلئے کلاسس

حیدرآباد: تلنگانہ کی ڈجیٹل میڈیا اداروں نے اکٹھے ہوکر ایک نئی اسوسی ایشن کی تشکیل دی ہے تاکہ اراکین کو اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔ڈیجیٹل میڈیا پبلشرز اینڈ براڈکاسٹرز فیڈریشن (DMP&BF)آئی ٹی ایکٹ 2021 کے تحت ایک سیلف ریگولیٹری باڈی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

DMP&BFکے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ، سیلف ریگولیٹری فریم ورک ایک پینل کی تشکیل درکار ہے جس کی سربراہی یا تو ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کے جج یا ملک کی ہائی کورٹس میں سے ایک کریں گے۔ جبکہ، یگر ممبران انڈسٹری کے ماہرین، آزاد ٹیکنالوجی پالیسی ماہرین یا پھر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ایک یا دو ممبران ہوں گے۔

DMP&BF نے سیلف ریگولیشن فریم ورک کے بارے میں بتایا کہ، یہ حکومتی پالیسی کے مدنظر تمام اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لئے کم از کم کاروباری رکاوٹ کے ساتھ حکومت کی ہدایات کا ہدف حاصل کرتا ہے۔اسے کو ذہن میں رکھتے ہوئے DMP&BF نے مجوزہ IT رولز 2021 ترامیم کے تحت حکومت سے مشاورت کے لیے سوشل میڈیا سے منسلک افراد یا اداروں کی خاطر سیلف ریگولیشن کی تجویز پیس کی ہے۔

ڈیجیٹل میڈل پبلشرز اینڈ براڈکاسٹرز فیڈریشن ، کا قیام ڈجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق اور قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے، سابق ممبرپریس کونسل آف انڈیا ایم اے ماجد کی صدارت میں عمل میں آیا ، جو کہ، ڈیجیٹل میڈل پبلشرز اینڈ براڈکاسٹرز فیڈریشن کے اراکاین کے نہ صرف تحفظ بلکہ بقاءو ترقی کے لئے بھی سرگرم رہے گا۔ غور طلب ہے کہ، ڈیجیٹل میڈل پبلشرز اینڈ براڈکاسٹرز فیڈریشن (DMP&BF) نے اپنی رکنیت سازی مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔

فیکٹ چیک ٹریننگ:
سیلف ریگولیٹری باڈی کی ایک زمہ داری کے طور پر، DMP&BFکا مقصد اپنے اراکین اور صحافی برادری کو عمومی طور پر آگاہ کرنا ہے، اس سلسلے میں اس ماہ کے چوتھے ہفتے میں فیکٹ چیک ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام زبانوں میں کام کرنے والے میڈیا نمائندوں کے لئے، پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر پانچ سے چھے گھنٹے کی کلاس کے لئے خواہشمند امیدوار کو رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ جس کے لئے 500/- روپے فیس رکھی گئی ہے۔
خواہشمند خواتین و حضرات9985937610 ، 7386410010پر رابطہ کرتے ہوئے اپنے نام درج کروا سکتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس کے موقع پر ایم اے ماجد، صدر، وی یادگیری، نائب صدر ، حبیب علی الجیلانی، خزانچی، محمد امجد علی، سید مجتبیٰ حسین، ایم اے محسن اور سید انس، کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button