اسپشل اسٹوری

نظام آباد میں تراویح سنانے والے امام صاحب کو تحفہ میں دی گئی یونیکارن بائیک

نظام آباد 7/اپریل (اُردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کی معروف مسجد ظہیر واقع اسلام پورہ میں نماز تراویح و چھ شبی شبینہ میں قرآن مجید پڑھانے کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ یوسف صاحب کو مسجد کمیٹی و مصلیان کے تعاون سے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک مثالی اقدام کرتے ہوئے انہیں بطور تحفہ ایک بائیک ہونڈا یونی کام دی اس سلسلہ میں مسجد ظہیر میں بعد نماز عصر مسجد ظہیر کمیٹی کے عہدیداروں نے حافظ یوسف صاحب کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور انہیں گاڑی کی چابی فراہم کی اس موقع پر مولانا حیدر قاسمی ، عابد قاسمی، ارشد متین، محمد محتسن کانگریس قائدین محمد احمد ، پرویز احمد و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button