جرائم و حادثات

حیدرآباد ملک پیٹ میں دن دہاڑے جویلری شاپ میں ڈکیتی

حیدرآباد۔ شہر کے ملک پیٹ علاقہ میں جیولری شاپ سے دن دہاڑے طلائی زیورات لوٹ لئے‌گئے۔ اکبر باغ میں واقع کسوہ جیولری شاپ میں تین نقاب پوش لٹیرے داخل ہوئے اور انھوں نے دکان میں موجود نوجوان پر چاقو سے حملہ کرکے وہاں سے زیورلوٹ کرراہ فرار اختیارکی۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ فوری طورپریہ پتہ نہیں چل سکا کہ کتنا مال لوٹا گیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پہلے یہاں کا مکمل جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد منصوبہ بند طریقہ سے یہ واردات انجام دی گئی۔

 

پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button