تلنگانہ

نظام آباد کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ہفتہ کو عید میلاپ. مہمان خصوصی تلنگانہ حکومتی مشیر خاص محمد علی شبیر و دیگر سینئر قائدین کی شرکت.

 

نظام آباد. 13/اپریل (پریس ریلیز) ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے شہر کے ایمپریل گارڈن فنگشن ہال بودھن روڈ 13/اپریل بروز ہفتہ بوقت 8 بجے شب ایک پراثر تقریب عید میلاپ کا اہتمام کیا جارہاہے

 

اس دعوت تقریب میں مہمان خصوصی محمد علی شبیر تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی. او بی سی و اقلیتی بہبود کے ہمراہ مہیش کمار گوڑ رکن قانون ساز کونسل نظام آباد و ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ کانگریس کمیٹی. پی سدرشن ریڈی رکن اسمبلی بودھن. جیون ریڈی کانگریس پارٹی امیدوار حلقہ پارلیمان نظام آباد. و ڈاکٹر بھوپت ریڈی رکن اسمبلی نظام آباد رورل. طاہر بن ہمدان چئیرمین ریاستی اردو اکیڈمی تلنگانہ. مانالہ موہن ریڈی صدر ضلع کانگریس کمیٹی نظام آباد کے علاوہ ضلع و شہر نظام آباد کے سیاسی. سماجی. مذہبی و عوامی اور مختلف شعبہ حیات سے وابستہ اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے.

 

سینئر کانگریس پارٹی لیڈر و سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم. سینئر لیڈر کانگریس و سابقہ ڈائریکٹر اردو اکیڈمی نظام آباد سید نجیب علی ایڈووکیٹ اور سینئر کانگریس پارٹی لیڈر اشفاق احمد خان پاپا نے آپ تمام سے اس پرمسرت موقع پر شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button