تلنگانہ

جعلی سرٹیفکیٹ رکھنے والے 9 وکلا کے نام تلنگانہ بار کونسل کی فہرست سے حذف

تلنگانہ بار کونسل نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ کے ذریعہ بار کونسل میں اپنے نام کا اندراج کرنے  والے 9 افراد کے ناموں کو فہرست سے خارج کر دیا ہے۔

 

بار کونسل نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ وکلا نے جن یونیورسٹیوں کے سرٹیفکیٹس جمع کرائے تھے، وہ جعلی پائے گئے ہیں، اور متعلقہ یونیورسٹیوں نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اس قسم کے اسناد جاری نہیں کرتیں۔

 

۔ تلنگانہ بار کونسل نے  جن وکلا کے نام حذف کیے گئے ان میں  شراون کمار، ایم. سریکھا رمنی، این. ودیا ساگر، پی. سیسل لیونگسٹن، ستیش کنکٹلا، نریش سنکرا، راج شیکھر چلکا، سری شائلم کے، اور اے. اُودے کرن شامل ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button