تلنگانہ

وزیر آئی ٹی تارک راماراو کے ہاتھوں حیدرآباد کے ملک پیٹ میں آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی اور میونسپل ایڈمنسٹریشن تارک راماراو نے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی کے ساتھ مل کر حیدرآباد کے ملک پیٹ میں 700 کروڑ سے تعمیر کئے جانے والے 30منزلہ آئی ٹی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر مجلس کے رکن اسمبلی جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ بھی موجود تھے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تارک راماراو  نے کہاکہ ملک پیٹ کے آئی ٹی ٹاور کا پراجکٹ 11ایکڑ میں تعمیر کیاجارہا ہے۔اس میں 1.5ملین مربع گز کی عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس میں ساڑھے پانچ لاکھ تک آئی ٹی کی جگہ فراہم کی جائے گی۔بقیہ جگہ نان آئی ٹی کیلئے ہوگی۔اس سے 20تا25ہزار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔

 

انہوں نے میٹرو اسٹیشن کے قریب اسکائی واک بنانے کا بھی وعدہ کیا تاکہ اس کے ذریعہ نوجوانوں کو سہولت ہوسکے۔انہوں نے اسے ٹریلر سے تعبیر کیا اور کہا کہ پکچر ابھی باقی ہے،مزید کام کئے جانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موسی ندی کو خوب صورت بنانے کے کام بھی حکومت کرے گی۔415کلومیٹرکی میٹروریل بنانے کا بھی منصوبہ ہے

 

۔پرانا شہر میں میٹروکے ساتھ ساتھ پداعنبرپیٹ تک میٹروکی سہولت فراہم کی جائے گی۔شہر کے ہر علاقہ میں میٹروکی کنٹیوٹی کو بہتر بنانے کی کوشش آئندہ دومعیاد میں کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button