انسٹاگرام کے لئے ریلز بنانے کے دوران محمد فرمان کی ٹرین کی ٹکر سے موت _ ویڈیو دیکھیں
لکھنو _ 2 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) آج کل انٹرنیٹ کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ اسمارٹ فون ہر کسی کے ہاتھ میں ہیں۔اور کوئی شہرت کے لئے سوشل میڈیاپر’ریلز ” بنا رہے ہیں اور اپنی منفرد پہچان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بعض نوجوان منفرد سے منفرد اور ریلوے ٹریک پر دم بخود کرنے والے ویڈیوز بناتے ہوئے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے راتوں رات اسٹار بننا چاہتے ہیں۔ اس طرح کے ایک واقعہ میں ایک نوجوان بھی ریلوے ٹریک پر ریل بناتے ہوئے اپنی جان گنوا دی ۔
اتر پردیش کے بارہ بنکی علاقے کے محمد فرمان نامی 16 سالہ لڑکے نے انسٹا ریلز کے لیے ایک بڑا ایڈونچر کیا ہے۔ اسی وقت، وہ ٹرین کے آتے ہی سامنے کی پٹریوں پر چھلانگ لگا رہا اسی دوران ٹرین نے نوجوان کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں فرمان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا
۔ یہ واقعہ جہانگیر آباد تھانے کے علاقے میں پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا۔ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا، دل دہلا دینے والے واقعے کا ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہا ہے۔
#Barabanki
रेलवे ट्रैक पर #Reels बनाना लड़के को पड़ा भारी।#बाराबंकी के जहांगीराबाद का मामला pic.twitter.com/kQdoDWgOj8— Journalist Raghvendra Mishra (@Raghven64199309) September 30, 2023