دہلی میں انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد شاہنواز گرفتار
نئی دہلی _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو شدت سے مطلوب اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے مشتبہ دہشت گرد محمد شاہنواز اور دو دیگر افراد کو پیر کو دہلی کی خصوصی پولیس ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ تینوں این آئی اے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے اور شاہنواز کے سر پر 3 لاکھ روپے کا انعام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہنواز، ایک انجینئر ہے جو اپنی شناخت چھپا کر دہلی میں رہتا تھا ۔ اسے دہلی میں پولیس نے گرفتار کیا جس نے دہشت مچانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس اس سے دہشت گردوں کے روابط سے متعلق تفصیلات کے بارے میں پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، دہلی پولیس کا خصوصی سیل ملک بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں سے جڑے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے NI کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
Delhi Police Special Cell arrests NIA's most wanted terrorist Shahnawaz alias Shafi Uzzama. NIA had placed a reward of Rs 3 lakhs on the arrested terrorist Shahnawaz, he was wanted in the Pune ISIS case. Shahnawaz, an engineer by profession, is a resident of Delhi, had escaped…
— ANI (@ANI) October 2, 2023