جنرل نیوز

ایس آئی او اوٹکور یونٹ کی جانب سے کیریئر گائڈنس پروگرام

اوٹکور : 05 مئی (اردو لیکس) مجیب حسین یونٹ سکریٹری کی اطلاع کے مطابق ایس آئ او اوٹکور یونٹ کی جانب سے 7 مئی بروز اتوار بہ وقت صبح 10بجے مدرسہ فیض الھدا میں کیریئر گائڈنس پروگرام رکھا گیا ہے جس میں دسویں جماعت انٹر میڈیٹ ڈگری اور دوسرے تعلیمی میدان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کی پوری رہنمائی کی جائے گی! اس وقت نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونے والا ہے بہت سارے طلبہ آگے تعلیمی سفر کو لیکر کشمکش اور الجھن کاشکار ہوتے ہیں کہ آگے کس گروپ میں داخلہ لیں ؟ انہیں باتوں کو ذهن میں رکھتے ہوئے ایس آئ او نے اس پروگرام کو رکھنا طئے کیا ہے !

 

اس پروگرام میں دسویں جماعت کے بعد انٹر میڈیٹ کے کس گروپ میں داخلہ لیں انٹر کے بعد تعلیم آگے کیسے اور کس میدان میں حاصل کریں! شارٹ کورسس کی تفصیلات پیش کی جائے گی انٹر یا ڈگری کے بعد روز گار حاصل کرنے کےذرائع کیا ہیں ! نیز حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں سے کیسے استفادہ کریں ان ساری باتوں کو تفصیل کہ ساتھ پیش کیا جائے گا

اس پروگرام میں طلبہ وہ طالبات سبھی شریک ہو سکتے ہیں سوالات کے ذریعہ اپنے ذہنوں میں موجود الجھنوں کو دور کیا جا سکتا ہے !

اس پروگرام کو محمّد نصیر الدین ( MCA) مخاطب کریں گے مقامی صدر ایس آئ او عبدالقیوم نے طلبہ وہ طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام سے بھر پور فائدہ اٹھایں! اور اولیائے طلبہ سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس پروگرام میں شریک کروا کر اپنے بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے بچا ییں

متعلقہ خبریں

Back to top button