نیشنل

آندھراپردیش اسمبلی کے لئے تین مسلم امیدوار منتخب

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) آندھراپردیش کے اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ مسلم نمائندگی نہیں کے برابر ہوگئی ہے 175 رکنی اسمبلی میں تلگودیشم کی جانب سے صرف  تین مسلم امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی۔ جن میں نندیال اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم کے امیدوار  این ایم ڈی فاروق، مدناپلی اسمبلی حلقہ سے شاہجہاں باشاہ تلگودیشم اور گنٹور ایسٹ اسمبلی حلقہ سے محمد نصیر احمد شامل ہیں

این محمد فاروق نے نندیال اسمبلی حلقہ سے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔اور شاہجہاں باشاہ نے مدنے پلی سے 97 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔

گنٹور ایسٹ اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم کے امیدوار محمد نصیر احمد نے وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار کو 39 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ محمد نصیر احمد پہلی مرتبہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں

 

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے 7 مسلم امیدواروں کو کامیابی ملی تھی اس مرتبہ ایک اس پارٹی سے ایک بھی مسلم منتخب نہیں ہوسکا۔ اسی طرح تلگودیشم کی اتحادی جماعت جنا سینا پارٹی نے 21 حلقوں میں مقابلہ کیا تھا اس میں تمام امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔لیکن ایک بھی مسلم کو ٹکٹ نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button