جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہرمیں بہار کے نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک نوجوان کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ ہائیکورٹ کے قریب سولبھ کامپلیکس کے میں کام کرنے والے متھن نامی نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس پرخنجروں سے حملہ کرکے اس کی جان لے لی گئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق 10 ہزارروپئے کیلئے ہوئے جھگڑے میں نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button