جنرل نیوز

حیدر آباد میں آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس ٹورنامنٹ کی انعامات تقسیم سے ڈاکٹر صمد عبد الصمد عثمانی کا خطاب

شطرنج کھیل یادداشت ،منصوبہ بندی ،علمی مہارتوں کو بہتر بنانے میں معاون و مددگار

حیدرآباد 27/ جنوری (پریس نوٹ) شطرنج کھیلنا یادداشت ،منصوبہ بندی اور مسئلہ حل کرنے جیسی علمی مہارتوں کو بہتر بنا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرصمد عبد الصمد عثمانی چیئرمین ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اردو گھر مغل پورہ میں ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہ آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ چیس ٹورنامنٹ کے جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

انہوں نے کہا شطرنج کھیل دماغ کے بعض حالات کی علاماتِ کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے ڈاکٹرصمد عبد الصمد عثمانی نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی گلوبلائزیشن کے مدنظر اس ٹورنامنٹ کا مقصد مستقبل کے لئے حیدرآباد سے گرائنڈ ماسٹرز تیار کرنا ہے تاکہ ہندوستان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جاسکیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ٹورنامنٹ وقتا فوقتاً منعقد کئے جانے گئے انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا آل انڈیا ریپلک ڈے گولڈ کپ شطرنج ٹورنامنٹ 2024 کیندریہ ودیالیہ گولکنڈہ کے طالب علم منگلا پلی ودیا دھر نے (9)روانڈز ناقابل شکست( 18) پوانٹس اسکور سے حاصل کرتے ہوئے انعام اول ، سوامی نارائن گروکل اسکول کے طالب علم اے گئنیشور نے( 15 )پوانٹس اسکور اور دوسرا مقام حاصل کیا

 

چیتنیا اسکول کے طالب علم کے دھرو نے (14 )پوانٹس اسکور حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ دی پروگریس ہائی اسکول کی طالبہ زینب فاطمہ نے (12) پوانٹس اسکور حاصل کئے اور چھوتا مقام حاصل کیا محترمہ شام سندر مہیشوری کے ہاتھوں جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی سید قدیر اللہ قادری سکریٹری و آرگنائزر ٹورنامنٹ نے تمام والدین اور ان کے سرپرستوں سے اظہار تشکر کیا وہ طویل مسافت سے اپنے بچوں کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے لیکر آئے تھے اس پروگرام میں مسرز سویتا سونی،داسری سورنا، اے بالانرسملو سماجی کارکن کے علاوہ دیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button