جرائم و حادثات

کیرالہ اسٹوری کی ہیروئن اور ڈائیرکٹر کی گاڑی کو حادثہ ۔ ہندو ایکتا یاترا میں شرکت کیلئے کریم نگر جارہے تھے

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ادا شرما اپنی متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں۔ کل ان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور فلم کی ٹیم کے ساتھ کچھ بھی بڑا حادثہ نہیں ہوا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہمارے حادثے کے بارے میں خبروں کی وجہ سے بہت سارے پیغامات مل رہے ہیں۔ پوری ٹیم ہم سب ٹھیک ہیں‌ کوئی بڑی بات نہیں لیکن تشویش کے لیے آپ کا شکریہ۔

‘دی کیرالہ اسٹوری’ کے ڈائریکٹر سدیپتو سین اور اداکارہ ادا شرما اتوار 14 مئی کو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی جانب سے کریم نگر میں منعقدہ ہندو ایکتا یاترا میں شرکت کرنے والے تھے کہ ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button