تلنگانہ

دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے معاینہ کیا

کھمم شہر میں دسویں جماعت کے مختلف امتحانی مراکز کا کھمم کمشنر پولیس وشنو یس واریر نے تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا استعمال سخت منع ہے امتحانی مراکز کے ذمداروں کو وشنو یس واریر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو امتحانی مرکز میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو گرما کی وجہ سے طلباء کے لئے پانی کا بھی معقول نظم کیاجائے وشنو یس واریر نے ٹرافک پولیس عہدیداران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافک آمدورفت میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہو اس موقع پر کمشنر پولیس کے ہمراہ کھمم ٹاؤن اے سی پی گنیش بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button