جرائم و حادثات

میدک۔ریوینیو انسپکٹر اے سی بی کے جال میں

اے سی بیکے‌حکام‌ نے ضلع میدک کے ریونیو انسپکٹر نیلی سری ہری ک اس وقت گرفتار کیا جب وہ پیر کو چنا شنکرم پیٹ منڈل میں ایک کسان سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کی رشوت قبول رہا تھا۔

ڈی ایس پی، اے سی بی میدک کے مطابق سنگائی پلی گاؤں کے ایک کسان آنند کمار نے سری ہری کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ چونکہ کسان کی 22 گنٹہ زمین اس کی پرانی پاس بک سے نئی پاس بک میں محکمہ ریونیو کی طرف سے منتقل نہیں کی گئی تھی، اس لیے کسان نے سری ہری سے رابطہ کیا۔

ریوینیو انسپکٹر نے مبینہ طور پر کچھ زمین اور  2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر کسان اے سی بی سے رجوع ہوا اور سرکاری عہدیدار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button