جرائم و حادثات

وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ووٹ دینے پر برہم بیٹے نے ماں کا قتل کردیا

حیدرآباد _ 15 مئی ( اردولیکس)آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں پیش آئے ایک انسانیت سوز واقعہ میں ایک  بیٹے نے اپنی ماں کو اس غصے میں مار ڈالا کہ اس نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ووٹ دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ اننت پور ضلع کے کمبدور منڈل کے اپگوا پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایگواپلی گاؤں کی ایک 45 سالہ خاتون وڈے سنکماں کا ایک بیٹا وینکٹش ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے لئے کام کیا تھا

 

پیر کو آندھراپردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا کی پولنگ ہوئی۔ جس میں سنکماں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ووٹ دیا۔ دو دن بعد اس کا علم ہونے پر وینکٹش نے ماں سے کافی جھگڑا کیا

 

۔ اسی دوران غصے میں اس نے اپنی پر ہتھوڑی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔بعد ازاں وہ فرار ہوگیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے وینکٹش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش شروع کردی

متعلقہ خبریں

Back to top button